حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی سفر، حج اور عمرہ زائرین کے حوالے سے سخت اور نئی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب سفر کے اصولوں میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق تمام مسافروں اور ٹریول آپریٹرز پر لازمی ہوگا۔
حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی سفر، حج اور عمرہ زائرین کے حوالے سے سخت اور نئی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب سفر کے اصولوں میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق تمام مسافروں اور ٹریول آپریٹرز پر لازمی ہوگا۔
نئے ضوابط کے تحت، وفاقی حکومت کی سول ڈسپنسری کو حج یا عمرہ پر جانے والے تمام مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے واحد مجاز مرکز قرار دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی سفر کے لیے پرانے یا روایتی کارڈز کا دور ختم کرتے ہوئے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن پروف (ثبوت) کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق 14 ستمبر 2026 کے بعد کسی بھی مسافر کو نادرا کے اس ڈیجیٹلائزڈ پروف کے بغیر سفر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس تاریخ کے بعد کوئی بھی دوسرا ویکسینیشن کارڈ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
تمام ایئر لائنز کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو اس پالیسی سے بروقت مطلع کریں۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ویکسینیشن اور آن لائن اندراج کی سہولت بین الاقوامی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر بھی میسر ہوگی، تاہم جو مسافر ایئرپورٹ پر یہ مرحلہ مکمل کرنا چاہیں گے انہیں اپنی پرواز سے 6 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔
اس تمام عمل کی فیس اور ادائیگی کا طریقہ کار ای-سہولت نادرا پلیٹ فارم کے ذریعے ہی طے پائے گا۔
یہی نہیں، تمام متعلقہ امور ڈاکٹر سارہ سعید، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر، کراچی ایئرپورٹ کی زیرِ نگرانی نافذ العمل کیے جا رہے ہیں۔
تمام مسافروں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال یا سفری تاخیر سے بچا جا سکے۔
اس تمام عمل کی فیس اور ادائیگی کا طریقہ کار ای-سہولت نادرا پلیٹ فارم کے ذریعے ہی طے پائے گا۔